لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 25374 لاٹ کے سودے 6 ارب 55 کروڑ 75 لاکھ 44 ہزار 3 سو 72 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونا اور کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 93.28 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 20.072 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1252.1 ڈالر، 10 گرام سونا 44096 روپے، ایک تولہ سونا 52675 روپے، 100 کلو چاول اری6 کی قیمت 3468 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4674 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 49.35 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 78.87 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3872 روپے پر بند ہوئی
Post a Comment